سڑکوں ،چوراہوںسے رکاوٹیں دور کر کے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں،فیاض الحسن چوہان

روز مرہ کی امور کی انجام دہی میںدشواری کا باعث بننے والے عوامل کا فی الفور خاتمہ کرایا جائے،وزیر کالونیزکی ہدایت

جمعہ 16 اگست 2019 17:34

سڑکوں ،چوراہوںسے رکاوٹیں دور کر کے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہدایت کی ہے کہ حلقے کی تمام سڑکوں اور چوراہوںسے رکاوٹیں دور کر کے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں- انہو ںنے کہا کہ مریضوں, زخمیوں کو بروقت طبی مراکز,, طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے , خواتین , بزرگوں اور بچوں کو اپنے روز مرہ کی امور کی انجام دہی میںدشواری کا باعث بننے والے عوامل کا فی الفور خاتمہ کرایا جائے - صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کھنہ روڈ , چراہ روڈ سمیت دیگر تمام سڑکوں پر بننے والے گڑھوں کو پر کرنے کے لیئے پیچ ورک کیا جائے - یو سی 70,71,72,73 سمیت تمام یونین کونسلوں کے بقیہ ماندہ گھروں اور علاقوں میں پینے کے پانی اور موسم سرما سے قبل سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے بھرپور اقدامات کیے جائیں-انہو ںنے یہ ہدایات اپنے حلقے کے دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور متعلقہ سرکاری حکام کو جاری کرتے ہوئے دیں- صوبائی وزاظہر عباسی کے گھر گئے اور گزشتہ دنوں وفات پا جانے والی ان کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی -وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ حلقہ پی پی 17 بالخصوص یونین کونسل 70,71,72,73 اور شکریال کے دیگر ملحقہ وارڈوں میں موسم سرما سے پہلے سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی تنصیب سمیت دیگر امور مکمل کروائے جائیں تاکہ شہریو ںکو موسم سرما میں سوئی گیس کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے - فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر سختی سے ہدایت کی شہریوں کو پینے کے پانی کی بلا تخصیص فراہمی کے لیئے حال ہی میں لگائے گئے اور پہلے سے موجود ٹیوب ویلوںسے بھرپور استسفاد ہ کیا جائے اور پانی کے اوپر ہر گز سیاست نہ کرنے دی جائے - صوبائی وزیر نے بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی کم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو فی الفور حل کرنے کی ہدایت کی-