کشمیری اپنے خون سے تحریک آزادی کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں، رانا عبدالسمیع

جمعہ 16 اگست 2019 20:15

کشمیری اپنے خون سے تحریک آزادی کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں، رانا عبدالسمیع
لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ کشمیری اپنے خون سے تحریک آزادی کی شمع کو روشن کیے ہوئے ہیں،کشمیری صرف اور صرف پاکستان سے الحاق چاہتے ہیںاُ ن کو اُ ن کی مرضی کے مطابق آزادی دینا ہو گی، کشمیریوںنے سب سے پہلے 19جولائی 1947ء کو پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی وہ اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لئے پون صدی سے جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اب تک لاکھوں کشمیری اس راہ میں شہید ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے ،انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا ،کشمیریوں کی واحد اور آخری منزل پاکستان ہی ہے۔ معاشی، دفاعی اور سیاسی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی عالمی برادری کو مجبور کرسکتا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھارت پر دباڈالیں، کلبھوشن کیس میں شکست سے بھار ت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے اور عالمی برادری جان چکی ہے کہ خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے میں بھارتی عناصر شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر میں ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی براداری نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔