ک* مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال ، وزیر خارجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

۳ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، جنوبی ایشیا اور کشمیر افیرز پر دسترس رکھنے والے نامور ماہرین نے شرکت کی /وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو سمیت بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ ء خیال کیا

جمعہ 16 اگست 2019 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، جنوبی ایشیا اور کشمیر افیرز پر دسترس رکھنے والے نامور ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو سمیت بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ ء خیال کیا۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پچاس سال سے بھارت نے مسئلہ ء کشمیر کو دبایا ہوا تھا اس مسئلے کو ہندوستان کی مخالفت کے باوجود سیکورٹی کونسل میں زیر بحث آنا ہماری بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ہندوستان پورے خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ نے ماہرین امور کشمیر کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے طویل مشاورت کی۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :