قصور، ترشادہ باغات کے باغبانوں کو موسم برسات میں باغات کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت

ہفتہ 17 اگست 2019 15:53

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) محکمہ زراعت نے ترشادہ باغات کے باغبانوں کو موسم برسات میں باغات کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ بارشوں کے بعد پودوں پر نکلنے والی نئی پھوٹ پر لیف مائنر کا حملہ ہوسکتاہے جوبعدمیں سڑس کینکرکی شکل اختیارکرلیتاہے اسلئے باغات کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ ترشادہ پھل رقبے اورپیداوارکے لحاظ سے باقی تمام پھلوں کے مقابلے میں پہلے نمبرپر آتے ہیں اورپاکستان میں ان کی زیادہ تر کاشت صوبہ پنجاب میں جبکہ صوبہ پنجاب میں کی اس زیادہ کاشت بھلوال‘ ساہیوال‘ گجرات‘ سرگودھا‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘بھکر اور لیہ کے اضلاع میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترشادہ پھل آج کل اپنی نشوونما کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں اسلئے ان کی کامیاب نشوونما کی غرض سے ضروری ہے کہ پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور نائٹروجنی کھادکی تیسری قسط بھی وقت پر ڈال دی جائے تاکہ بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ باغبان مزید مشاورت یا رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :