نواب امان اللہ زہری سمیت دیگر ساتھیوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،سردار اختر جان مینگل

ہفتہ 17 اگست 2019 21:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے نواب امان اللہ زہری سمیت دیگر ساتھیوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید امان اللہ زہری اور ان کے آبائو اجداد نے بلوچستان کی قومی جدوجہد میں بیش بہا قربانیاں دیں شہید نے ثابت قدمی اور جواں مردی سے آمر و سول دور کے حکمرانوں کے ظلم و زیادتیوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا شہید کبھی بھی قومی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے جھالاوان بلوچستان میں شہید امان اللہ زہری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی شہید نواب نوروززہری سے لے کر آج دن تک غیر متزلزل انداز میں جدوجہد کی تاریخ کا حصہ رہے ہیں بزدلانہ طریقے سے قتل و غارت گری کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے حکمرانوں اور انتظامیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ زہری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جواں سال میر مردان زہری ‘ نثار احمد زہری ‘ میر سکندر مگسی جو اس واقعے میں شہید ہوئے ان کے لواحقین سے بھی دل ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا کرتے ہوئے کہا کہ شہداء آج جسمانی طور پر ہم میں نہیں لیکن ان کے خیالات و افکار ‘ ان کی جدوجہد کو پارٹی آگے بڑھائے گی ان کی مثبت سوچ کو مشعل راہ سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :