پاک فوج کی ایل اوسی پرجوابی کاروائی، 2 بھارتی ہلاک اورمتعدد زخمی

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، دو بزرگ شہری شہید ہوگئے،پاک فوج نے بھرپورجواب دیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 اگست 2019 22:28

پاک فوج کی ایل اوسی پرجوابی کاروائی، 2 بھارتی ہلاک اورمتعدد زخمی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2019ء) پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی فوجی جہنم واصل کردیے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوگئے۔ پاک فوج ے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس میں دو بزرگ شہری شہید ہوگئے،شہداء میں ایک شہری 75سالہ لعل محمد،اور دوسرا 61سالہ حسن دین شامل ہیں۔

دونوں بزرگ شہری گاؤں نگرائی کے رہائشی تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے ماٹرزگولوں اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کوبھرپور جواب دیتے ہوئے 2بھارتی ہلاک اورمتعدد زخمی کردیے۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرراولا کوٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ اور حملے کا پاک فوج نے مئوثر جواب دیا ہے۔ ابھی بھی پاک فوج کی مئوثر کاروائی جاری ہے۔