فیفا کی طرف سے پاکستان فٹ بال میں نارملائزیشن کمیٹی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ سردار نوید حیدر

اتوار 18 اگست 2019 22:55

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے کہا ہے کہ فیفا کی طرف سے پاکستان فٹ بال میں نارملائزیشن کمیٹی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیفا کا کمیشن ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔ ہم نے فیفا کے وفد کے گذشتہ دورے میں ان کو کچھ دستاویزات فراہم کیں۔ فٹ بال فیڈریشن کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل صالح گروپ نے اے ایف سی سے دفتر کے کرائے کے طور پر رقم وصول کی۔ اے ایف سی ڈویلپمینٹ فنڈز کی مد میں اڑھائی لاکھ ڈالر پی ایف ایف کو دیتی ہے۔