امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 82 ہلاک، 59 زخمی

پیر 19 اگست 2019 09:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم23 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 67 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان واقعات میں کم سے کم23 افراد ہلاک اور 59 دیگر زخمی ہوگئے۔گن وائلینس آرکائیو کے مطابق مذکورہ واقعات کے بعد پچھلی48 گھنٹے کے دوران امریکہ بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے 177واقعات میں مجموعی طور پر55 افراد ہلاک اور113زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔