نواحی علاقے 125جنوبی میںکرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ

پیر 19 اگست 2019 15:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سرگودہا کے نواحی چک نمبری 125جنوبی میںکرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ،کھلاڑیوں اورشرکاء کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے 6افراد کو گرفتارکرلیا اوردائوپر لگی ہزاروں روپے کی رقوم بھی برآمد کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ کرکٹ میچ میں جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کیا تو کھلاڑی اور شرکاء کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم پولیس نے عامر، شہزاد، انور، ظہیر، شاہ علی ،نبیل کو حراست میں لے کر 13ہزار روپے جو کہ دائو پر لگے ہوئے تھے برآمد کر لئے اور ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :