دبئی پولیس کی شہریوں کو نوسربازوں سے محتاط رہنے کی ہدایت

پیر 19 اگست 2019 15:51

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) دبئی پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس استعمال کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور کسی مشہور شخصیت کے نام کے اکائونٹ سے پیغام ملنے پر خوش نہ ہوں کیونکہ ایسا پیغام فراڈ ہوسکتا ہے، ان دنوں دبئی میں نوسر باز مشہور شخصیات کیآن لائن جعلی اکائونٹس کے ذریعے سادہ لوح لوگوں لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک ٹویٹ میں شہریوں آگاہ کیا کہ مشہور شخصیات کی طرف سے موبائل یا نیٹ پر اس قسم کا مسیج ملنے کو صور ت میں وہ فوری طور پر پولیس حکام کو اطلاع دیں اور ایسے فراڈیوں سے محتاط رہیں ۔ نوسرباز مختلف بہانوں اور لالچ کے ذریعہ لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔