27فروری کو پہلے کہا گیا کہ دو پائلٹ گرفتار ہوئے ہیں لیکن پھر ایک پائلٹ منظر سے غائب ہو گیا، کیا وہ اسرائیل کا تھا؟ صحافی کا پاک فوج کے سابق جنرل سے سوال
ڈی جی آئی ایس پی آر جیسی ذمہ دار شخصیت اعلان کرتی ہے کہ دو پائلٹ گرفتار ہوئے ہیں اور پھر ایک پائلٹ سین سے غائب ہو جاتا ہے، اس کی اور کیا وجہ ہو سکتی ہے: جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے اشاروں اشاروں میں بڑی خبر دے دی
عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 21:13
(جاری ہے)
انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کے شاہین تھری میزائل کی رفتارآواز کی رفتار سے18گنا بھی تیز ہے۔
27فروری کو پاکستان نے شاہین تھری موو کردیے تھے،اور 28فروری کی صبح اچانک دنیاحرکت میں آگئی تھی، اسی دن امریکا سے اسرائیل نے تھری اینٹی بیلسٹک میزائل خریدنے کی بات کی، کیونکہ اسرائیل کو پتا ہے شاہین تھری کا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس رات بھارت نے یہ کاروائی کی ، اس رات اسرائیل میں خوف کی فضاء تھی۔امریکا کو بھی ڈر تھا اگر پاکستان کو نقصا ن پہنچا تو پاکستان پھر کہاں تک جاسکتا ہے۔ انہوں نے مجھے نہیں پتا پاکستان کی کیا منصوبہ ہے لیکن جو پاکستان کا دشمن ہے، پاکستان اس کیخلاف شاہین تھری استعمال کرے گا۔کیونکہ اسٹریٹجک لیول کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔غلام مصطفی نے کہا کہ پاکستان میں جو حملہ کیا گیا،وہ کابل میں منصوبہ بنا تھا، اس میں خفیہ ایجنسی رااور اسرائیل بھی شامل تھا، اس میں ایک بڑی طاقت بھی شامل تھی۔ کیا وہ طالبان کو ختم کرنے آئے تھے؟ مجھے نہیں پتا کہ ہماری لیڈرشپ اور حکومت احمقوں کی جنت میں رہتی ہے۔ لیکن جو بھی پاکستان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کرے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل رغلام مصطفی نے کہا کہ پاکستان کا شاہین تھریاسرائیل کو 12منٹ سے کم وقت میں ہٹ کرسکتا ہے۔غلام مصطفی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ذمہ دار کوئی شخصیت نہیں ہوسکتی،وہ اعلان کرتے ہیں پھر سکرین سے وہ چیز غائب ہوجاتی ہے، ایک پائلٹ انڈین تودوسرا کہا ں گیا؟انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ وہ دوسرا اسرائیلی پائلٹ تھا، لیکن میں تصدیق نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بیٹھ کرپاکستان کوغیرمستحکم کرنے والوں پر حکومت نظر رکھے، ان عناصر کو روکا جائے یہ لوگ پاکستان کو غیرمستحکم کرکے دشمن کی مدد کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.