پشاورہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججزتعینات،حلف بھی اٹھالیا

پیر 19 اگست 2019 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پشاورہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججز کو تعینات کردیا گیا ججز کی حلف برداری تقریب عدالت عالیہ پشاور میں ہوئی۔ فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ججز سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس وقار احمد، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ ،جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس احمد علی شامل ہیں تقریب حلف برداری میں عدالت عالیہ ماتحت عدالتوں کے ججز کے علاؤہ پشاور بار کے وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی نئے تعینات ہونیوالے ججز کو ایک سال کے لئے لیا گیا ہے۔