سکول کھلنے پر ٹیکساس کے اسلحہ سٹور نے 50 فیصد بیک ٹو سکول ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 اگست 2019 23:46

سکول کھلنے پر ٹیکساس کے اسلحہ سٹور نے  50 فیصد بیک ٹو سکول ڈسکاؤنٹ آفر ..

ال پاسو، ٹیکساس  اور ڈیٹن اوہائیو کے سکولوںمیں یکے بعد دیگرے فائرنگ کے کئی واقعات میں مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک اور 51 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود ٹیکساس کے ایک اسلحہ سٹور نے اسلحہ اور دوسرے سامان کے لیے  بیک ٹو سکول  ڈسکاؤنٹ آفر کی پیش کش کر دی ہے۔یہ پیش کش 13 سے 18 اگست کے دوران تھی، جس میں اسلحے اور دوسرے ضروری سامان پر 50 فیصد رعایت پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)


 اسلحہ سٹور نے صرف ہتھیاروں پر ہی نہیں بلکہ دوسرے سامان جیسے ایمونیشن اور بیگز وغیرہ پر  بھی 50 فیصد رعایت دی۔
بہت سے نیوزآؤٹ لٹس کا کہنا ہے کہ اس آفر کے پیش کرنے پر اسلحہ سٹور کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلحہ سٹور نے تنقید پر اپنا رد عمل دیتے  ہوئے بتایا ہے کہ  وہ یہ پیش کش متعارف کرا کر ٹیکساس کے اساتذہ کی مدد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ریاست کے کئی اضلاع میں اساتذہ کا اپنی حفاظت کے لیے کلا س روم میں اپنے پاس ہتھیار رکھنا قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :