سعودی سُپر ماڈل نے سعودی مخالف افراد کی شدید تنقید سہہ لی، مگر مُلک کو بدنام نہ کیا
امریکا میں مقیم سعودی سُپرماڈل روان عبداللہ ابو زید کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ سعودی پالیسیوں کی مخالفت کرے
محمد عرفان منگل 20 اگست 2019 12:58
(جاری ہے)
روز ابو زید نے بتایا کہ اُس کی ہی ایک ہم وطن دانا المایوف، جس نے 2012ء میں سعودی عرب چھوڑ کر امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کی اور اب امریکی شہریت حاصل کر چکی ہے، وہ اُسے سعودی عرب کے خلاف بیانات نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
روز ابو زید نے مزید بتایا کہ اُس نے اپنی ہم وطن خاتون کی جانب سے مسلسل پریشان اور ذلیل کیے جانے کے بعد اُس کے خلاف مین ہٹن کی سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں روز کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور ذہنی اذیت پہنچانے پر دانا المایوف سے50 لاکھ امریکی ڈالر بطور ہرجانہ طلب کیے گئے ہیں۔ روز کے مطابق دانا المایوف نے سوشل میڈیا پر اُس کے بارے میں یہ جھوٹا پراپیگنڈہ کیا تھا کہ روز سعودی عرب میں دیگر خواتین کی طرح خود پر ہونے والے ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنے کی خاطر امریکا منتقل ہو گئی تھی۔ روز نے کہا کہ دانا سراسر جھوٹ بول رہی ہے۔ وہ درحقیقت انٹریئر ڈیزائن کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے امریکا آئی تھی، اُسے سعودیہ میں مقیم اپنے گھر والوں کی جانب سے مکمل سپورٹ مِلی اور کبھی اُس کے ساتھ ناروا سلوک نہیں ہوا۔ دانا المایوف نے روز ابو زید کے بارے میں یہ پراپیگنڈہ بھی کر رکھا ہے کہ وہ اپنی بے شمار کمائی گئی دولت پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ دانا نے روز ابو زید کے ساتھ منسلک معروف برانڈز کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب کی پالیسیوں کی مخالفت نہ کرنے پر روز سے کاروباری تعلق توڑ لیں۔ واضح رہے کہ روز وکٹوریا سیکرٹ جیسے معروف فیشن میگزین کے لیے بھی ماڈلنگ کر چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.