ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ،عدالت نے 28 اگست تک گواہوں کو طلب کر لیا

منگل 20 اگست 2019 16:59

ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ،عدالت نے 28 اگست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) انسدادہشتگردی عدالت میں سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی) ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ،عدالت نے 28 اگست تک گواہوں کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی جہاں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے 28 اگست تک گواہوں کو طلب کر لیا ، فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،کیس میں فاروق ستار کی ضمانت میں توثیق کی جا چکی ہے،ملزمان کے وکیل عبدالطیف پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بیدخلی کے خلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی، فاروق ستار نے عوامی نمائندہ کی حیثیت سے مظاہرے میں شرکت کی،پولیس نے بددیانتی کی بنیاد پر فاروق ستار کا نام ایف ائی ار میں نامزدکیا ،فاروق ستار کے خلاف تھانہ سولجربازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے