سابق امریکی صدر باراک اوباما کی باسکٹ بال جرسی 1 کروڑ 92 لاکھ روپے میں فروخت

منگل 20 اگست 2019 18:18

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی باسکٹ بال جرسی 1 کروڑ 92 لاکھ روپے میں ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی باسکٹ بال جرسی 1 کروڑ 92 لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئی۔ ڈلاس آکشن ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بیان کے مطابق باراک اوباما ہاوائے میں پوناہو ہائی سکول میں 23 نمبر والی جرسی پہن کر باسکٹ بال کھیل میں حصہ لیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اوباما باسکٹ بال کھیل کے بڑے مداح تھے اور اپنے دور اقتدار میں بھی وائٹ ہائوس میں اکثر صدارتی عملے، مشہور شخصیات اور دیگر مہمانوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھے جاتے تھے۔ ڈلاس آکشن ہائوس میں ان کی باسکٹ بال جرسی نیلامی کیلئے رکھی گئی تھی جہاں پر وہ 1 کروڑ اور 92 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ فروخت سے قبل جرسی کی ویلیو 1 لاکھ ڈالر تھی۔