متحدہ عرب امارات میں غربت مکمل طور پہ خاتمہ کر دی گئی ہے: اماراتی قومی ادارے کا اعلان

امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا، ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں ہے جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہو: ادارے کی رپورٹ جاری کر دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 20 اگست 2019 20:46

متحدہ عرب امارات میں غربت مکمل طور پہ خاتمہ کر دی گئی ہے:  اماراتی قومی ..
ابو ظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اگست 2019ء ) متحدہ عرب امارات کے قومی ادارہ برائے پائیدار ترقی نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں غربت مکمل طور پہ خاتمہ کر دی گئی ہے۔ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا، ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں ہے جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہو۔ قومی ادارے کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا ہے اور غربت کا 100 فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ اولیور ویمن کنسلٹنسی نے اماراتی ادارے کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں ہے جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہو۔ خیال رہے کہ عالمی بینک کے مطابق یومیہ 1.25 ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں ہے جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر یعنی 4.6 درہم سے کم ہو۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر جیسی امدادی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اس حوالے سے بھاری رقوم خرچ کی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 93 فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کرلی ہے اور اماراتی وزارت داخلہ ملک کو امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2021 تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔ یہ رپورٹ متحدہ عرب امارات کے قومی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے سامنے آئی ہے۔