علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 30 اگست تک ایم ایس سی )شماریات(، ایم ایس سی )ریاضی(، ایم ایس سی )فزکس( اور ایم ایس سی )کیمسٹری( پروگرامز کے داخلہ فارم وصول کرے گی

بدھ 21 اگست 2019 13:47

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 30 اگست تک ایم ایس سی )شماریات(، ایم ایس سی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 30 اگست تک ایم ایس سی )شماریات(، ایم ایس سی )ریاضی(، ایم ایس سی )فزکس( اور ایم ایس سی )کیمسٹری( پروگرامز کے داخلہ فارم وصول کرے گی۔ یہ چاروں پروگرامز فیس ٹو فیس ہوں گے اور کلاسز اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہی ہوں گی۔ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

فارم صرف آن لائن جمع کیا جاسکتا ہے، داخلہ فارم جمع کرانے کی تفصیلات پراسپیکٹس میں موجود ہے۔ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کے داخلہ ٹیسٹ/انٹرویوز 6 ستمبر کو ہوں گے، کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 9 ستمبر کو جاری کر دی جائے گی۔ داخلہ فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر ہوگی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اورہائر ایجوکیشن کمیشن کی مقرر کردہ میرٹ پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔