بارشوں کے بعد راولپنڈی میں خطرناک مرض ڈینگی بخار پھیل گیا ، شہر کے ہسپتال مریضوں سے بھرگئے

ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 47 مریض داخل ہیں، رپورٹ

بدھ 21 اگست 2019 14:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) بارشوں کے بعد راولپنڈی میں خطرناک مرض ڈینگی بخار پھیل گیا اور شہر کے ہسپتال مریضوں سے بھرگئے۔ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے ڈینگی کے حملے کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مرض کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔تقریبا 3967 افراد ڈینگی بخار کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچے ہیں جن میں سے 205 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ، ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 47 مریض داخل ہیں جبکہ 478 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ۔