سعودی خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

اس پیچیدہ کیس کو سرانجام دینے کے لیے 13 ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے حصّہ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 22 اگست 2019 12:07

سعودی خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 اگست 2019ء) سعودی عرب میں اس وقت ایک خاتون کا بہت چرچا ہے، جس نے گزشتہ روز پانچ بچوں کو جنم دِیا ہے اور اللہ کی مہربانی سے زچہ اور اس کے تمام نوزائیدہ بچے خیریت سے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا تعلق الاحساء سے ہے۔ جس نے الاحساء کے ایک میٹرنٹی ہسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ جن میں سے 3 بچے اور 3 بچیاں ہیں۔

ان بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ اس منفرد کیس کو سر انجام دینے کے لیے 13 ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے حصّہ لیا۔ تمام نومود بچوں کا وزن ایک ہزار اور 1200 گرام کے درمیان ہے۔ ان بچوں کی اسپتال میں خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کی صحت نارمل ہے ، مگر اُن کی گھڑی گھڑی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کی والدہ 30 برس سے زیادہ ہے۔

دونوں میاں بیوی کافی عرصہ سے اولاد کی نعمت کو ترس رہے تھے، اب جب اُنہیں اولاد کی خوشی مِلی ہے تو اکٹھی پانچ پانچ نعمتیں حاصل ہو گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سال حج سیزن میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک حاجن نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا۔ شامی حاجن کے ہاں2 لڑکے اور 2لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق 4میں سے 2 بچوں کی صحت اچھی ہے جبکہ 2 بچوں کو سانس لینے میں معمولی سی دُشواری کا سامنا ہے۔

تاہم انہیں آکسیجن مشین پر رکھا گیا ہے، جس کے بعد ان کی حالت میں سُدھا رآ گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا ہے کہ شامی خاتون کی مناسک حج کی ادائیگی کے دوران جب زچگی کا وقت قریب آیا تو اس کی حالت کے پیش نظر مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں اس کے فوری آپریشن کا انتظام کیا گیا۔ شامی والدین نے بہترین طبی سہولیات اور نگہداشت پر میٹرنٹی ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔