پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل

جمعرات 22 اگست 2019 16:48

پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ..
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں اس ماہ کی 26تاریخ سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات، ڈبلیوایچ او، ای پی آئی اور ای او سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ رواں مہم کے دوران 3لاکھ22ہزار698پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :