جہلم پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

مغوی باحفاظت بازیاب کر کے تاوان کی رقم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان اور پولیس میں مقابلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اگست 2019 17:51

جہلم پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان 24 گھنٹے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان 24 گھنٹے کے اندر گرفتارمغوی باحفاظت بازیاب کر کے تاوان کی رقم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان اور پولیس میں مقابلہ

تفصیلات کے مطابق مشتاق حسین ساکن پنن وال نے تھانہ جلالپور شریف درخوست دی کہ اس کے بیٹے شہباز جس نے فرینڈز موبائل کے نام سے پننوال دکان بنا رکھی ہے رات کو دکان بند کر کے گھر واپس نہ آیا ہے جس کے موبائل نمبر پر فون کرنے پر کسی نا معلوم شخص نے کہا کہ تمہارے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے اور 5 لاکھ روپے کا بندوبست کرو۔

جس پر مقدمہ نمبر ا147 مورخہ 2019۔08۔21 بجرم A۔365 ت پ تھانہ جلالپور شریف درج کیا گیا اطلاع وقوعہ پا کر کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم خود موقع پر موضع پنن وال پہنچے۔

(جاری ہے)

اور آپریشن کو لیڈ کرنا شروع کر دیارقم تاوان بذریعہ والد مغوی (مدعی مقدمہ) اغواء کاروں کو بھجوائی گئی جس دوران سفید کپڑوں میں ملبوس عمران سب انسپکٹر انچارج سی آئی اے اور دیگر سی آئی اے اہلکار بھی مناسب فاصلہ پر موجود تھے رقم کے حوالگی کے دوران اغواء کاروں اور پولیس کے دوران مقابلہ شروع ہوگیا اور پولیس نے مغوی شہباز کو باحفاظت باذیاب کر لیا اور رقم بھی برآمد کر لی۔



جبکہ ملزمان فرار ہو کر ککڑ پنڈی سے ملحقہ جنگل میں داخل ہو گئے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلیئے سلیم خٹک ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل ' انسپکٹر جواد انور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، سب انسپکٹر محمد اعظم ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران انچارج چوکی مصری موڑ ضلع پولیس اور ایلیٹ فورس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

جنگل سے ملحقہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ملزمان کے تعاقب میں جنگل میں گئے۔ دوران آپریشن جنگل میں دشوار گزار اور مشکل راستوں کے پیش نظر ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیاگیا۔

اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس سے بھرپور تعاون کیا ملزمان کو 18 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا جس دوران متعدد بار ملزمان نے پولیس پارٹیز پر فائرنگ بھی کی۔

دوران آپریشن Asi اسد عباس پی ایچ پی جہلم، اور کانسٹیبل محمد کامران متعینہ تھانہ پنڈدادنخان نے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیاملزمان کی گرفتاری پر اہلیان علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی قیادت میں پولیس کا والہانہ استقبال کیا پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ یہ کامیابی آللہ کے کرم، ٹیم ورک اور مقامی لوگوں کے بھر پور تعاون کا نتیجہ ہے۔

اور آج کمیونٹی پولیسنگ کی شاندار مثال قائم ہوئی ہے۔ہم انشائاللہ ان ملزمان کو کڑی سے کڑی سے سزا دلوائیں گے سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پرائیویٹ لوگوں اور پولیس ٹیم کے لیے کیپٹن(ر) عارف نواز خان انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیطرف سے I۔CC اور محمد احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کیطرف سے II۔CC اور کیش انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔