وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزاعبی کی ملاقات

جمعرات 22 اگست 2019 21:54

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزاعبی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر مذہبی امور کو نومبر کے وسط میں امارات میں منعقد ہونے والی عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔