بھارت:3 روز کے دوران ایک ہی ریاست میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

اس بار حادثے میں عملے کو معمولی چوٹیں آئیں، قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا

جمعہ 23 اگست 2019 23:38

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) بھارت میں 3 روز کے دوران ایک ہی ریاست میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بار حادثے میں عملے کو معمولی چوٹیں آئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں ایک اور ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا، تین دن کے دوران یہ دوسرا ہیلی کاپٹر اترکھنڈ میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس بار حادثے میں عملہ محفوظ رہا اور پائلٹ اور معاون پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کو علاقے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔اتر کھنڈ انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے لیے محو پرواز تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ Mواضح رہے کہ دو روز قبل ایک اور ریسکیو ہیلی کاپٹر اسی علاقے میں کیبل وائر سے الجھ کر زمین بوس ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :