العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی پیپر بک کی تیاری مکمل نہ ہو سکی

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر ہے

ہفتہ 24 اگست 2019 16:54

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی پیپر بک کی تیاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی پیپر بک کی تیاری مکمل نہ ہو سکی،گزشتہ 8 ماہ سے پیپربک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کاروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

(جاری ہے)

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کیجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ،عدالت نے پیپر بک کی تیاری ایک ماہ میں جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔نیب ٹیم اورنواز شریف کے وکیل پیپر بک تیاری میں رجسٹرار آفس کی مدد کررہے ہیں۔ویڈیوسکینڈل کے تناظر میں نواز شریف نے جلد سماعت کی درخواست تاحال دائر نہیں کی۔