نریندر مودی نے شملہ معاہدے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی، رمیش کمار

کشمیریوں سے یکجہتی کا پروگرام بنا رہے ہیں، اگلے ماہ یو این اجلاس سے قبل ہماری جدوجہد تیز ہونی چاہیے، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 24 اگست 2019 17:07

نریندر مودی نے شملہ معاہدے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے شملہ معاہدے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا پروگرام بنا رہے ہیں، اگلے ماہ یو این اجلاس سے قبل ہماری جدوجہد تیز ہونی چاہیے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کشمیریوں کی 72 سالہ جدوجہد رنگ لائے گی، کشمیر یوں کو فوری انصاف ملنا چاہیے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق آباد میں شری کرشنا کا پروگرام دنیا کے لیئے پیغام ہوگا۔