چینی سرمایہ کار کمپنی ٹائمیسکو پاکستانی نوجونواں کیلئے کثیر جہتی آئی ٹی منصوبے شروع کرے گی

اتوار 25 اگست 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی پاکستان کے نوجوانوں میں عالمی معیار کا ڈیجیٹل کلچر فروغ دینے کے لئے کثیر جہتی آئی ٹی منصوبے شروع کر رہی ہے، چین کی کمپنی ٹائمیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈونلڈ لی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا ہے کہ ہم خدمات کے شعبے میں مقامی نوجوانوں کو تربیت دینا چاہتے ہیں اور ان کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے 6بڑے شہروں میں مختلف ای کامرس پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع اور لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان مختلف آن لائن کاروبار کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد باصلاحیت نوجوان ہیں جو پاکستان کی قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔