پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

پنجاب بھر سے 74 ہزار طلبہ نے صرف پانچ ہزار سیٹوں کے لئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دیا

اتوار 25 اگست 2019 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، پنجاب بھر سے 74 ہزار طلبہ نے صرف پانچ ہزار سیٹوں کے لئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں پنجاب بھر سے چوہتر ہزار پانچ سو دو میدواروں نے حصہ لیا، امیدواروں میں سے اڑتالیس ہزار چار سو بہتر طالبات اور چھبیس ہزار تیس طلبہ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں 19,940امیدوار میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی اس سلسلے میں پنجاب کے تیرہ شہروں میں تینتیس امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جبکہ لاہور شہر میں سات امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔اس موقع پر کئی والدین اپنے بچوں کی کامیابی کے لئے انٹری ٹیسٹ کے دوران تسبیح اور دعائیں کرتے رہے،طلبہ کا بھی انٹری ٹیسٹ کے حوالے سیملا جلا رد عمل سامنے آیا کوئی خلاف رہا تو کسی نے انٹری ٹیسٹ کو بہتر طریقہ قرار دیا۔انٹری ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :