پہلے بھی جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دئیے ،اب بھی پانچ سے چھ بہترین کھلاڑیوں کی کھیپ مہیا کرونگا‘ اعجاز احمد
میرے پاس آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی بائونسی پچز کا وسیع تجربہ ہے،اسے نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل کرناہے کوشش ہے کھلاڑیوں کو اپنی اننگز بلڈ کرنے کی تکنیک سکھائوں ،بورڈ کی توقعات پر پورا اتروں گا‘ انڈر19ہیڈ کوچ کی پریس کانفرنس
پیر 26 اگست 2019 20:38
(جاری ہے)
میں خود بھی انڈر 19کھیل کر قومی ٹیم میں آیا تھا اس لئے میں اس عمر کے بچوںکے ذہن کو اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ انہیں مستقبل میں کیسے لے کر جاناہے ۔
انڈر19کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے اور نوجوان کھلاڑیوں میں سے ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مزہ آتاہے اور میں ایسی پراڈکٹ تیار کروں گا جو مستقبل میں پاکستان کے کام آئے ۔ میں نے پہلے بھی یہ ذمہ داری نبھائی ہے اور اب بھی اسے پورا کر کے دکھائوں گا ۔ میں نے بورڈ سے پیکج کیلئے کوئی بات نہیں کی لیکن یہ یقینا اچھا پیکج ہوگا ۔ہمیں اس ملک نے بہت کچھ دیا ہے اب اس ملک کو واپس کرنے کا وقت ہے۔ میں نے پہلے بھی اظہر علی ، اشد شفیق ، بابر اعظم ، احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی تیار کئے او راب بھی میر اخواب ہے کہ قومی ٹیم کو ایسے ہی کھلاڑی تیار کر کے دوں ۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنے تین سالہ معاہدے میں پانچ سے چھ کھلاڑی ایسے تیار کر لوں گا جو مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ میں اپنی یہ ذمہ داری پوری کروں گا تو اپنی جاب کو جسٹی فائی کر سکتا ہوں۔میں نے پہلے بھی نو سال کوچنگ کی ہے اور ڈلیور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ بورڈ مجھے انڈ16کے میچز دیکھنے بھی بھیجے کیونکہ انڈر 16اورانڈر19ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ میں ان کھلاڑیوں کی کمزوریاں دیکھوں گا اور پھر انہیں دور کرناہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں جاوید میانداد، انضمام الحق اور دیگر ایسے کھلاڑی تھے جو 25سکور کر لیتے تھے تو ہمیں یقین ہوتا تھاکہ اب یہ لمبی اننگز کھیلیں گے اور پیچھے آنے والے کھلاڑیوں کیلئے دبائو نہیں ہوتا تھا۔ میری بھی یہ کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی اننگز بلڈ کرنے کی تکنیک سکھائوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آخری بار بھی انڈر 19ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا چکا ہوں ۔اس کے علاوہ میںبطور کھلاڑی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ کی کنڈیشنز سے واقف ہوں اورمیں واحد کھلاڑی ہوں جس نے آسٹریلیا میں چھ سنچریاں سکور کیں ،میں اپنے تجربے کو نوجوان کھلاڑیوں میں ٹرانسفر کرنا چاہتا ہوںتاکہ انہیں قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ستمبرسے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں ، آگے ورلڈ کپ کا ایونٹ ہے اور اس کیلئے میرے پاس ٹائم ہے ،میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان پر محنت کروں گا او ربہترین ٹیم تیار کر کے لے جانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کی اس طرح تیاری چاہتاہوں کہ جو ہر فارمیٹ کیلئے پرفارم کریں اور ان کی کارکردگی کی جھلک نظر آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.