مبینہ طور پر دماغ میں پھنسا کیڑا 30 سالوں سے ایک شخص کے سر کے درد کا باعث بنا رہا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 اگست 2019 23:49

مبینہ طور پر دماغ میں  پھنسا کیڑا 30 سالوں سے ایک شخص کے سر کے درد کا باعث ..

ایک 59سالہ چینی شخص کا کہنا ہے کہ انہٰیں پچھلے 30 سالوں سے شدید سر درد کی شکایت تھی۔ کبھی کبھارتوانہیں دورے بھی پڑتے تھے۔ اب  ڈاکٹروں نے اُن کے دماغ سے ایک 10 سینٹی میٹر کے کیڑے کو باہر نکالا ہے، جس کے بعد اس شخص کی زندگی بغیر درد کے گزر رہی ہے۔
زہانگ نام کے اس شخص کا کہنا ہے کہ انہیں 1989 سے سر میں شدید درد ہو رہا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تاش کھیل رہے تھے کہ اُن کے ہاتھوں اور بازؤں میں جھٹکے لگنے لگے۔

اُن کے منہ سے جھاگ نکلی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔اُن کا پریشان خاندان انہیں گوانگژہو کے ایک ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں  مرگی تشخیص کی اور اس کی دوائیاں دے دی۔ پچھلے 30 سالوں سے وہ باقاعدگی سے مرگی کی دوائیاں لے رہے  تھے لیکن پھر بھی کبھی کبھار بے ہوش ہو جاتے لیکن اُن کے سر میں اکثر درد رہتا۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ انہیں پتا چلا کہ یہ علامات اصل میں دماغ میں کیڑے کے پھنسنے کی بھی ہو سکتی ہیں۔


2015 میں زہانگ کے گوانگڈونگ صوبے میں واقع پہاڑی گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی۔ وہ دوسروں کے ساتھ آگ بجھا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں دورہ پڑا۔ اس کے بعد تو سردرد اور دوروں میں شدت آتی گئی۔ ایک بار تو انہیں ہر ماہ ہی دورہ پڑنے لگا۔
زہانگ نے کئی ہسپتالوں کے بہت سے ڈاکٹروں کو چیک اپ کرایا۔ ہر کسی کا ایک ہی جواب تھا کہ یہ مرگی ہے۔ خوش قسمتی سے گوانگژہو کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اُن کی کھوپڑی کا ایم آر آئی سکین کیا کھوپڑی کے ایک حصے میں عجیب و غریب زخم ملے۔

خون کے ٹسٹ سے بھی پتا چلا کہ اُن کے جسم میں طفیلی کیڑے ہیں۔ جلد ہی ڈاکٹروں کو پتا چلا گیا کہ یہ اُن کے دماغ میں موجود ہے اور اس کا سائز 10 سینٹی میٹر ہے۔
ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر اُن کی سرجری کر کے دماغ میں سے 10 سینٹی میٹر کے اس کیڑے کو نکال دیا۔
ہسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کے چیف ڈاکٹر، یان شیچیانگ نے بتایا کہ دریا کا تازہ پانی پینے اور اچھی طرح نہ پکائے گئے جانور جیسے سانپ اور مینڈک وغیرہ کھانے سے بھی پیراسیٹک انفیکشن ہو سکتی ہے۔ زہانگ نے اعتراف کیا کہ اُن کےگاؤں میں دریا کا تازہ پانی پینا اور مینڈک کھانا عام بات ہے۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ کیٹرا انسانی دماغ میں 30 سالوں تک زندہ رہا۔ اسے کافی پہلے مر کر انسانی جسم میں حل ہو جانا چاہیے تھا۔

مبینہ طور پر دماغ میں  پھنسا کیڑا 30 سالوں سے ایک شخص کے سر کے درد کا باعث ..

متعلقہ عنوان :