سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ

بدھ 28 اگست 2019 13:43

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) سوات اور اس کے گردونواح میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جس کی گہرائی 176کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔