ایئرپورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ ،متعد پروازیں تاخیر کا شکار

بدھ 28 اگست 2019 15:26

ایئرپورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ ،متعد پروازیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ متعد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271.،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور آنے والی پرواز 584،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز307اور آنے والی پرواز 306اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

علاوہ ازیں ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ کیا جاسکا۔لاہورسے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں ۔ تاخیر کاشکار ہونیو الی ٹرینوں میں لاہور کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس ، شاہ حسین،قراقرم ایکسپریس،جناح ایکسپریس ،عوام ایکسپریس ،خیبر میل، گرین لائن، علامہ اقبال ایکسپریس ، ملت ایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس ، اکبر ایکسپریس اورجعفر ایکسپریس شامل ہے ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔