مالی خسارے میں ریکارڈ اضافہ معیشت کو مزید کمزور کرے گا،صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس
جمعرات 29 اگست 2019 16:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2018-19میں ترقیاتی اخراجات میں 45فیصد کمی کے باوجود مالی خسارے میں ریکارڈ اضافہ باعث تشویش ہے کیونکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنے مالی معاملات کو درست سمت پر چلانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے سادگی کلچر کو اپنا کر غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن حقائق اس کے برعکس جا رہے ہیں لہذا انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت اخراجات کو کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات لے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی شرح سود میںتقریبا 77فیصد اضافہ کر دیا ہے کیونکہ جب پی ٹی آئی حکومت نے اقتدارسنبھالا تھا تو اس وقت شرح سود تقریبا 7.5فیصد تھا جو اب بڑھ کر 13.25فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شرح سود میں اتنے زیادہ اضافے سے کاروباری و صنعتی اداروں کیلئے بینکوں سے قرضہ حاصل کرنا مزید مہنگا ہو گیا ہے جس سے نئی سرمایہ کاری رک گئی ہے جبکہ مہنگائی بڑھنے سے کاروباری سرگرمیاں بھی دن بدن کم ہو رہی ہیں اور معیشت کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت شرح سود پر نظرثانی کر کے اس کو نیچے لائے تا کہ قرضے سستے ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے میں سہولت ہو جس سے معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا ہوں گے کیونکہ اس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا، حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا، ملک کا مالی خسارہ کم ہو گا اور مہنگائی کم ہونے سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا جس کی ان کو اس وقت اشد ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.