پاکستانی پشتو اداکارہ کی جمی نیشم کو باپ بننے کی پیش کش

کیا تم میرے بچوں کے باپ بنو گے؟سحر شنواری کا کیوی کرکٹر سے سوال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 اگست 2019 11:35

پاکستانی پشتو اداکارہ کی جمی نیشم کو باپ بننے کی پیش کش
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اگست2019ء) پشتو ڈراموں کی اداکارہ سحر شنواری اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئیں جب انہوں نے کیوی کرکٹر جمی نیشم کو پرپوز کیا اور آگے سے انتہائی مزاحیہ جواب ملا۔کیوی کرکٹر جمی نیشم نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ایئر پورٹ پر خود کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی ناخوشگوار تجربے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ہمیشہ کیلئے جہنم میں رہنے کے عذاب کے بارے میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے، اس پر لاس اینجلس ایئر پورٹ شکریہ کا مستحق ہے جس کے ذریعے میں نے چند ایک بار سفر کیا ہے۔‘
جمی نیشم کے اس ٹویٹ کے جواب میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ سحر شنواری نے انہیں ہلکے پھلکے انداز میں شادی کیلئے پرپوز کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلا ٹویٹ کیا کہ’جمی ،میں تم سے پیارکرتی ہوں‘۔
اگلے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ جمی ، کیا تم مستقبل میں پیدا ہونے والے میرے بچوں کے باپ بننا پسند کرو گے؟‘
اداکارہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں جمی نیشم نے انتہائی مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا ’ مجھے انتہائی شدت کے ساتھ محسوس ہورہا ہے کہ آپ کے پرپوزل میں ایموجیز غیر ضروری تھے‘۔
خیال رہے کہ سحر شنواری نے اپنے پرپوزل میں ایسے ایموجیز استعمال کیے تھے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ انہوں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :