چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی

جمعہ 30 اگست 2019 12:09

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں ترقی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، خیبر پختونخوا میں سکھی کناری پن بجلی منصوبے، صوبے کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں اور خصوصی اقتصادی زونز سمیت اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونزکے تحت رشکئی اکنامک کے قیام سے روزگا رکے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی صنعتوں کو تقویت بھی ملے گی۔ منصوبے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے اور خیبرپختونخوا میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔