11 ماہ کی بچی کے فریکچر کا علاج کرنے کے لیے ڈاکٹروں کو پہلے اس کی گڑیا کو پلاسٹر چڑھانا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 اگست 2019 23:38

11 ماہ کی بچی کے فریکچر  کا علاج کرنے کے لیے ڈاکٹروں کو پہلے اس کی گڑیا ..

دہلی کے لوک نائیک ہسپتال  کے ایک بستر پر 11 ماہ کی ذکرا ملک  زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں نے   ذکرا کی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا کر  اسے  بستر لٹکایا ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی بستر پر ذکرا کی پری نامی گڑیا  بھی ٹانگوں پر پلاسٹر چڑھائے  لیٹی ہے۔
17 اگست کو بستر سے گرنے کے بعد ذکرا کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ جب اُس کے گھر والے اسے لے کر ہسپتال پہنچے تو وہ پریشان ہو گئی۔

وہ روتی رہی اور علاج کرانے سے انکار کردیا۔
جب ذکرا حد سے زیادہ رونے لگی تو اُس کے والدین کو ایک افسانوی خیال آیا۔ وہ ذکرا کی گڑیا پری کو بھی ہسپتال لے آئے۔
ذکرا کی ماں فرحین نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ذکرا گھر میں ہر وقت گھومتی پھرتی رہتی ہے، وہ پانچ منٹ بھی ایک جگہ نہیں بیٹھتی۔ ایسے میں اسے مسلسل بستر پر لٹانا ایک مسئلہ تھا۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فرحین اور اُن کے شوہر نے ذکرا کی پری کو لاکر اُن کے ساتھ لٹا دیا۔ حیرت انگیز طور پر یہ طریقہ کام کرگیا۔ذکرا نے جیسے ہی گڑیا کو دیکھا، وہ خوش ہوگئی۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پہلے ذکرا کی گڑیا پری کی ٹانگوں پر پلاسٹر چڑھایا، جس کے بعد وہ بھی اپنا علاج کرانے پر راضی ہوگئی۔
آرتھوپیڈک بلاک کے بیڈ نمبر 16 پر ذکرا اور اس کی گڑیا ایک ساتھ لیٹے ہیں۔ ان کی دوستی وارڈ میں اور انٹرنیٹ پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ہسپتال میں تو ذکرا ”گڑیا والی بچی“ کے نام سے مشہور ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ اگلے ہفتے تک بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :