ملک بھر میں ایک ہزار صنعتی سلائی مراکز کے قیام کا منصوبہ

سلائی مشینوں کی خریداری کے لیے ساٹھ فیصد تک کی گرانٹ یا مالی معاونت دی جائے گی

ہفتہ 31 اگست 2019 14:52

ملک بھر میں ایک ہزار صنعتی سلائی مراکز کے قیام کا منصوبہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) پروجیکٹ ڈائریکٹرسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا ) اسرار خان وزیرنے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہزار صنعتی سلائی مراکز قائم کیے جائیں گے ،ابتدائی مرحلے میں ڈیڑھ سو سلائی مراکز کھولے جائیں گے ،مختلف اقسام کی سلائی مشینوں کی خریداری کے لیے ساٹھ فیصد تک کی گرانٹ یا مالی معاونت دی جائے گی، پہلے سے موجود مراکز یا سٹارٹ اپ بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے زیر اہتمام ایک تربیتی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینارکامقصد ملک بھر میں ایک ہزار صنعتی سلائی مراکز کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدرفیاض قریشی ، سمیڈا کے ریجنل منیجر محمد اصغر اور ایس ایم ایز سے تعلق رکھنے والے ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبرملک شاہد سلیم نے کہا کہ سمیڈا خطے میں کاروباری برادری کی ترقی اور بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اور راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مل کر تواتر کے ساتھ تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام کاروباری برادری کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔اس موقع پرسمیڈا کے اسرا ر خان وزیرنے شرکاء کو مجوزہ منصوبے سے متعلق مالی معاونت یا گرانٹ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا اور تفصیل کے ساتھ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :