وزیر اعلیٰ سندھ کا حیدرآباد میں آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 31 اگست 2019 21:44

وزیر اعلیٰ سندھ کا حیدرآباد میں آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر و جمیل کی توفیق دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مخالفین کچرا سیاست کر رہے ہیں مگر حکومت اپنا کام کرنا اچھی طرح جانتی ہے جس طرح حیدرآباد میں کچرا اٹھانا میونسپل کارپوریشن کا کام ہے اسی طرح کراچی میں بھی کچرا اٹھانا کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، پی پی سندھ میں فارورڈ بلاک سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران متحد ہیں اورپی پی کے وفادارہیں مگر جی ڈی اے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ممبران کو بچائیں، اس موقع پرصوبائی وزیر مکیش چاؤلہ، ایم پی اے شرجیل انعام میمن ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل ،کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔