کراچی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی

ہفتہ 31 اگست 2019 22:29

کراچی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے قائم علی شاہ کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) کراچی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہاگیاکہ اس مرحلے پر قائم علی شاہ کی درخواست قابل عمل نہیں۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق قائم علی شاہ کو نہ سمن کیا گیا نہ تحقیقات میں شامل ہونے کا کہا گیا، تحقیقات جاری ہیں قانون کے مطابق مکمل ہوں گی۔نیب کے مطابق غلط فہمی کی بنیاد پر قائم علی شاہ نے درخواست دائر کی۔ یاد رہے کہ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست عدالت نے نمٹا دی تھی ،اسلام آباد ہائی کورٹ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگی۔

متعلقہ عنوان :