جے یو آئی (ف) پنجاب کا اجلاس ،لاک ڈائون کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈائون کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار رضا کاروں کو تیار کرنے کا فیصلہ

اتوار 1 ستمبر 2019 18:00

جے یو آئی (ف) پنجاب کا اجلاس ،لاک ڈائون کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب نے اسلام آباد لاک ڈائون کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار رضا کاروں کو تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔مسئلہ کشمیر اور اسلام آباد لاک ڈائون کے معاملہ پر جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس بھور بن میں ہوا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل جییوائی پنجاب مولانا صفی اللہ کی کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا اجلاس میں مسئلہ کشمیر میں مودی کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی عاملہ کے اراکین نے صوبے کے تمام اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کیا ،اجلاس میں لاک ڈائون کیلئے انٹر پارٹی فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں لاک ڈائون کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار رضا کاروں کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔