200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 ستمبر کو ہو گی

پیر 2 ستمبر 2019 14:58

200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 ستمبر کو ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 ستمبر بروزپیر کو ہو گی جو رواں سال کی27 ویں اور مجموعی طور پر79ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کوبتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔