ڈیرن براوو ریٹائرڈ ہرٹ، جرمین بلیک ووڈ بھارت کے خلاف دوسری اننگز کیلئے ویسٹ انڈین پلیئنگ الیون سکواڈ میں شامل

پیر 2 ستمبر 2019 23:21

ڈیرن براوو ریٹائرڈ ہرٹ، جرمین بلیک ووڈ بھارت کے خلاف دوسری اننگز کیلئے ..
جمیکا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو سر پر چوٹ لگنے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور ان کی جگہ جرمین بلیک ووڈ کو متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے کہ دوران میچ ایک کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگنے کے باعث میچ سے باہر ہونے کے بعد پلیئنگ الیون میں متبادل کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہو، اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سمتھ سر کی چوٹ کے باعث میچ سے باہر ہوئے تھے اور ان کی جگہ مارنس لبوشگنی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

براوو بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آخری اوور میں بمرا کا بائونسر لگنے سے سر کی انجری کا شکار ہوئے تھے، چوتھے روز وہ گزشتہ دن کی اننگز میں 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 23 کے انفرادی سکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور ان کی جگہ جرمین بلیک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ بلیک ووڈ جمیکا ٹیسٹ کیلئے ویسٹ انڈین سکواڈ کا حصہ نہیں تھے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قوانین کے تحت ٹیموں کو دوران میچ متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :