سالانہ لائیو سٹاک زراعت اینڈ فشریز کنونشن اینڈ ایکسپو 2019 نومبر میں منعقد ہو گا

منگل 3 ستمبر 2019 12:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ پشاور ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ لائیو سٹاک زراعت اینڈ فشریز کنونشن اینڈ ایکسپو 2019 نومبر میں کرایا جائے ، شرکاء نے اس بات کی تائید کی کہ کنونشن پشاور میں منعقد کیا جائے گا جس میں جدید ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا ایکسپو میں تقریبا دو لاکھ فارمرز اور دیگر افراد شرکت کرینگے جبکہ ایکسپو تین دن جاری رہے گا ‘یہ کنونشن فارمرز کے مسائل حل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف اعوان صاحب نے کہا کہ فارمرز کے مسائل اور دودھ کے ریٹ پر خاص بات ہوگی ہے کیونکہ چیف سیکرٹری نے پہلے ہی دودھ کے ریٹ کے حوالہ سے اہم ٹیکنیکل کمیٹی بنائی ہے جو کہ آخری مراحل میں داخل ہے ۔