بریگزٹ میں تاخیر پر مجبور کیا گیا تو قبل از وقت انتخابات ہوں گے،برطانوی وزیراعظم

اراکین پارلیمنٹ کا بل بریگزیٹ مذاکرات پر اثر ڈالے گا اور مزید دوری ، زیادہ تاخیر اور الجھن پیدا کرے گا،گفتگو

بدھ 4 ستمبر 2019 13:33

بریگزٹ میں تاخیر پر مجبور کیا گیا تو قبل از وقت انتخابات ہوں گے،برطانوی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت عام انتخابات منعقد کرانے کے لیے قرارداد لائیں گے۔جبکہ اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ بل کو عام انتخابات سے قبل منظور ہو جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کا بل بریگزیٹ مذاکرات پر اثر ڈالے گا اور مزید دوری ، زیادہ تاخیر اور الجھن پیدا کرے گا۔بورس جانسن کہہ چکے ہیں کہ وہ نئے انتخابات نہیں چاہتے لیکن وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اگر منگل کو ارکان پارلیمان نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے تو 14 اکتوبر کو نئے انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا۔