بھارت ، آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک

وزیراعلیٰ پنجاب کی متاثرین کی ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی،لواحقین سے اظہارتعزیت ، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

جمعرات 5 ستمبر 2019 14:49

بھارت ، آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک
دسپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 20 لاشیں نکال لی ہیں تاہم اب بھی فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔

رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات میں کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ آرمیندر سنگھ نے انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں رہائشی علاقے میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری زوردار دھماکے سے منہدم ہوگئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 20 لاشیں نکال لی ہیں تاہم اب بھی فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات میں کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ آرمیندر سنگھ نے انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔