کیرولین اور کنگ نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 5 ستمبر 2019 16:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) امریکہ کی ٹینس سٹا کرولین ڈولیہڈ اور انکی ہم وطن جوڑی وانیا کنگ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکہ میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں امریکہ کی ٹینس سٹا کرولین ڈولیہڈ اور انکی ہم وطن جوڑی وانیا کنگ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر لٹویا کی حریف کھلاڑی جیلینا اوسٹاپنکو اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار کیچنوک کو 7-6 (7-2)اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں انکا مقابلہ ایلیسی مارٹینز اور آریاناسبالینکا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :