گزشتہ سال سیاحوں نے اپنے سرمائے کا سب سے زیادہ خرچ دبئی اور مکہ میں کیا

30 بلین ڈالر سے زائد دبئی میں اور 20.09 بلین ڈالر مکہ میں کیئے، ماسٹر کارڈ سروے

جمعہ 6 ستمبر 2019 15:30

گزشتہ سال سیاحوں نے اپنے سرمائے کا سب سے زیادہ خرچ دبئی اور مکہ میں ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) دنیا بھر میں سیاح اپنے سرمائے کا سب سے زیادہ خرچ دبئی اور مکہ میں کرتے ہیں ،گزشتہ سال سیاحوں نے 30.82 بلین ڈالر دبئی اور 20.09 بلین ڈالر مکہ المکرمہ میں خرچ کیے۔ماسٹر کارڈ گلوبل ٹورزم کی جانب سے ایک عالمگیر سروے رپورٹ کے مطابق دبئی جانے والا ہر سیاح اوسطاً 553 ڈالر خرچ ضرور کرتا ہے جبکہ گزشتہ سال سیاحوں نے سب سے زیادہ خرچ دبئی میں 30.82 بلین ڈالر کیا۔

(جاری ہے)

گلوبل ٹورزم پارٹنر شپ ایٹ ماسٹر کارڈ کی نائب صدر ڈیانا مونوز روبینو کے مطابق 2009 کے بعد سے دبئی اور مکہ میں ہر سال سیاحوں کی آمد میں اوسطاً 6.5 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔تاہم ہانگ کانگ دنیا کا نمبر ون شہر ہے جہاں تعداد کے لحاظ سے سیاحوں کی آمد سب سے زیادہ ہے جبکہ اسی لحاظ سے دوسرے نمبر پر پیرس اور تیسرے پر لندن آتا ہے۔سنگا پور اور کوالالمپور بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جن کے بعد نیویارک،استنبول،ٹوکیو اور ایناتالیہ ہیں۔