دنیابھرمیں زہروں سے پاک غذائی اجناس پربڑھتی ہوئی توجہ پاکستانی کاشتکاروں کیلئے بھی خوش آئندہے ،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 6 ستمبر 2019 16:40

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ فصلات میںجڑی بوٹیوں کے ذریعے ہو نے وا لی پیدواری نقصا ن کوکم سے کم رکھنااورزہروںکے باجااستعما ل سے اجتناب کرناضروری ہے اس وقت دنیامیں زہروںسے پاک غذائی اجنا س پھلوںاوردیگرفصلات پرتوجہ دی جا رہی ہے تا کہ انسا نی صحت کولاحق خطرات کی شرح کم سے کم سطح پررکھی جاسکے یہ رجحان پاکستان میں کا شت کاروں کیلئے باعث تقلیدہے تا کہ آنے والے سالوں میں عالمی سطح پر بڑھتی ہو ئی آبادی کوخوراک مہیاکرنے کے چیلنجزسے عہدہ براہ ہواجاسکے پوسٹ ہارویسٹ نقصانات کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی و جہ سے کم ہو نے وا لی پیداوار پرقابوپانے پربھی توجہ دیناہوگی زرعی ماہرین نے مزیدبتایا کہ نباتاتی طریقہ انسدادجڑی بوٹی عالمی سطح پرمقبولیت حاصل رکرہاہے اس لیے جڑی بوٹیوں کے تدار ک کرنے کے ساتھ ساتھ اس طریقہ سے زرساں کیڑوںپر بھی قابوپایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :