اسلا م آباد،قائداعظم یونیورسٹی کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک لڑکا اور لڑکی زخمی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 22:35

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) قائداعظم یونیورسٹی کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک لڑکا اور لڑکی زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی کے باہر نا معلوم موٹر سائیل سواروںنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق دونوں زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس فوری موقع پر پہنچ کر وقوعہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔