غزہ میں شہید فلسطینی بچوں کی تدفین میں لاکھوں فلسطینیوں کی شرکت

جنازے میں شریک شہریوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی،رپورٹ

اتوار 8 ستمبر 2019 15:35

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز شہید ہونے والے دو فلسطینی بچوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ اس موقع پرہرآنکھ اشک بار تھی اور جنازے میں شریک شہریوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دو فلسطینی بچے 14 سالہ خالد الربعی اور 17 سالہ علی الاشقر جمعہ کے روز ایک پرامن ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔شہید خالد الربعی اور علی الاشقر کے جسد خاکی الشفا اور انڈونیشی اسپتال سے ان کے گھروں میں پہنچائے گئے۔ الربعی کا جسد خاکی مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ اور علی الاشقر کا شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ پہنچایا گیاںگزشتہ روز انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ الربعی شہید کی نمازجنازہ غزہ شہر میں مسجدالمعری کے گرائونڈ میں ادا کی گئی جب کہ الاشقر کی نماز جنازہ مسجد عزالدین القسام میں ادا کرنے کے بعد مشرقی غزہ اور بیت لاھیا کے شہدا قبرستانوں میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔